امریکا :ٹیکساس کے سکولز میں بائبل کے 10 احکام لازمی قرار
ہیوسٹن(اے ایف پی) امریکی اپیل عدالت نے منگل کو فیصلہ دیا کہ ٹیکساس کے سکولز میں بائبل کے دس احکام لازمی طور پر ہر کلاس روم میں دکھائے جائیں۔۔
، جسے مسیحی قدامت پسندوں کی جیت قرار دیا جا رہا ہے ۔ اس قانون کو مختلف مذاہب کے خاندانوں اور اے سی ایل یو نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ یہ اقدام طلبا یا والدین کے ضمیر پر بوجھ نہیں ڈالتا اور آئین کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ اے سی ایل یو سپریم کورٹ سے اس قانون کو کالعدم کرانے کی درخواست کرے گا۔