برطانیہ اور فرانس آبنائے ہرمز کھلنے کے حوالے سے پر امید
تیز منصوبہ بندی ،واضح گفتگو،پختہ عزم درکار :برطانوی و فرانسیسی وزرا ئے دفاع برطانیہ میں آبنائے ہرمز پر فوجی منصوبہ سازوں سے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ اور فرانس کے وزرائے دفاع نے آبنائے ہرمز پر فوجی منصوبہ سازوں سے اجلاس کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ لندن اور پیرس آبنائے ہرمز کھلنے کے حوالے سے پر امید ہیں۔لندن میں دونوں ممالک کے وزرا ئے دفاع نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے حقیقی پیش رفت ہو سکتی ہے ۔دونوں وزرا نے مزید کہا کہ سفارتی کوششوں کو عملی اقدامات میں بدلنے کیلئے تیز منصوبہ بندی، واضح گفتگو اور پختہ عزم اہم تقاضا ہے ۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ان ممالک کا شکریہ جنہوں نے پہلے ہی تعاون کیلئے آمادگی ظاہر کی ہے ۔