امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیوبش مشرق وسطٰی پہنچ گیا

امریکی بحری بیڑہ یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیوبش مشرق وسطٰی پہنچ گیا

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یوایس ایس جارج ہربرٹ واکربش (جارج ایچ ڈبلیوبش)طیارہ برداربحری جہاز مشرق وسطٰی پہنچ گیا ، جس کے بعد خطے میں تعینات امریکی طیارہ بردار جہازوں کی تعداد بڑھ کر3ہو گئی ہے ۔

امریکی فوج کے بیان کے مطابق یہ بحری جہاز 23 اپریل کو امریکی سنٹرل کمانڈ کے دائرہ اختیار میں بحرِ ہند میں موجود تھا اور اس کے ڈیک پر بڑی تعداد میں جنگی طیارے تعینات ہیں۔ یو ایس ایس جیرالڈ روڈلف فورڈ اور ابراہم لنکن نامی جہاز پہلے سے مشرق وسطٰی میں موجود ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں