براعظم افریقہ میں 2040تک 86ملین ٹن ایندھن کی کمی کا خدشہ

براعظم افریقہ میں 2040تک 86ملین ٹن ایندھن کی کمی کا خدشہ

نیروبی (اے ایف پی)افریقی فنانس کارپوریشن نے کہا ہے کہ ایران جنگ نے افریقہ کی ایندھن کے اہم راستوں پر انحصار کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا اور 2040 تک براعظم کو 86 ملین ٹن ایندھن کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے ۔

نیروبی میں ایک اجلاس کے بعد جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افریقہ اپنی ریفائن شدہ ایندھن کی 70 فیصد سے زائد ضروریات درآمد کرتا ہے جو بری طرح متاثرہوئی ہیں ۔اجلاس میں افریقہ کے امیر ترین شخص علیکو ڈانگوٹے نے کینیا کے صدر ولیم روٹو اور یوگنڈا کے صدر یووری موسیوینی سے مشرقی افریقہ میں نائیجیریا جیسی بڑی آئل ریفائنری تعمیر کرنے کی آفر بھی دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں