تنزانیہ میں انتخابات کے دوران 518افراد ہلا ک ہوئے ،کمیشن کی رپورٹ آگئی

تنزانیہ میں انتخابات کے  دوران 518افراد ہلا ک  ہوئے ،کمیشن کی رپورٹ آگئی

دارالسلام (اے ایف پی)تنزانیہ میں گزشتہ سال انتخابات کے دوران تشدد میں کم از کم 518 افراد ہلاک ہوئے ، یہ انکشاف حکومت کی جانب سے قائم کردہ کمیشن نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں کیا۔

 تاہم یہ تعداد اپوزیشن کے اندازوں سے کہیں کم ہے اور رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی نہیں کی گئی۔29 اکتوبر کے انتخابات میں صدر سامعہ سولوحو حسن کو 98 فیصد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا تھا جبکہ اہم اپوزیشن رہنماؤں کو انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔ ان انتخابات کے بعد ملک بھر میں کئی روز تک احتجاجی مظاہرے ہوئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے سختی سے کچل دیا تھا۔اپوزیشن اور مذہبی گروہوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے جبکہ مغربی سفارتکاروں نے ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے دو ہزار کے درمیان بتائی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں