برطانیہ میں 17سال تک کے بچوں کے سگریٹ خریدنے پر پابندی عائد
لندن (اے ایف پی)برطانیہ کی پارلیمان کے دونوں ایوانوں نے ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت 17 سال اور اس سے کم عمر افراد کے سگریٹ خریدنے پر پابندی ہوگی۔
یہ قانون ’’ٹوبیکو اینڈ ویپس بل‘‘کے نام سے پیش کیا گیا ، جس کا مقصدیکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والے افراد (جو اس وقت 17 سال کے ہیں)کو سگریٹ نوشی شروع کرنے سے روکنا ہے ۔وزیر صحت ویس اسٹریٹنگ نے اسے ملک کی صحت کیلئے ایک تاریخی لمحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک ایسی نسل کی تشکیل میں مدد دے گا جو سگریٹ نوشی سے پاک ہو اور نشے اور بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رہے ۔