زیلنسکی کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات تعلقات کے فروغ پراتفاق
جدہ (اے ا یف پی)یوکرینی صدرولادی میر زیلنسکی نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔۔۔
زیلنسکی نے گزشتہ روز محمد بن سلمان کے ساتھ سکیورٹی امور پر بات چیت کی جبکہ مشرق وسطیٰ اور خلیج کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے سوشل میڈیا پرملاقات کی تصویرشیئرکرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ دونوں ممالک تین شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں،جن میں یوکرینی سکیورٹی مہارت اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کی برآمد، توانائی اور غذائی تحفظ شامل ہیں ،اس حوالے سے باقاعدہ معاہدے کئے جائیں گے ۔واضح ہے کہ یوکرین نے خطے کے متعدد ممالک میں درجنوں فوجی ماہرین اور ڈرون روکنے والے نظام بھیجے ہیں، جہاں انہیں ایرانی ڈرونز کو مار گرانے کیلئے استعمال کیا گیا۔یوکرین اپنی اینٹی ڈرون دفاعی صلاحیتوں کو دنیا میں بہترین قرار دیتا ہے ۔