یوکرین کا اسرائیل پر مقبوضہ علاقوں کی اجناس خریدنے کا الزام

یوکرین کا اسرائیل پر مقبوضہ  علاقوں کی اجناس خریدنے کا الزام

کیف(اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے اسرائیل پر روس کے زیر قبضہ علاقوں سے زرعی اجناس خریدنے پر کڑی تنقید کی اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔

کیف(اے ایف پی)یوکرینی صدر زیلنسکی نے اسرائیل پر روس کے زیر قبضہ علاقوں سے زرعی اجناس خریدنے پر کڑی تنقید کی اور اسے غیر قانونی قرار دیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوج نے یہ اجناس چوری کی ہیں اور خریدنا اس چوری میں معاونت ہے ۔ کیف حکومت ایسے خریداروں کے خلاف پابندیاں لگانے کی تیاریاں کر رہی ہے ۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ ایک اور بحری جہاز اسرائیل کی بندرگاہ پر پہنچا ہے ، اجناس اتارنے کی تیاری کی جا رہی ہے ، اسرائیلی حکام اس سے بے خبر نہیں ہو سکتے ۔کیف نے اسرائیل کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی کیا ہے ،دوسری جانب روس نے کہا کہ دونوں ممالک خود معاملہ حل کریں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں