اننت امبانی کی کولمبیا کے ہپوز بھارت منتقل کرنیکی پیشکش
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی نے کولمبیا کے 80ہپوز کو مارنے کے بجائے محفوظ طریقے سے بھارت منتقل کرنے کی پیشکش کی ہے ۔
یہ جانور 1980 کی دہائی میں ڈرگ لارڈ پابلو ایسکوبار کولمبیا لائے تھے اور اب مقامی دریائوں میں مچھیروں پر حملے کر رہے ہیں۔ اننت نے حکومت سے درخواست کی کہ ہپوز کو ان کے ونتارا اینیمل سنٹر میں منتقل کیا جائے ، جہاں پہلے سے سینکڑوں جانور، ہاتھی، ببرشیر، اور مگرمچھ موجود ہیں۔