سری لنکا :بدھ راہب کی 210 کلومیٹر پیدل مہم، امن اور جانوروں سے محبت کا پیغام
کولمبو(اے ایف پی)بدھ راہب پاناکارا نے منگل کو سری لنکا میں ایک طویل اور کٹھن پیدل مہم مکمل کی اور دنیا میں امن اور جانوروں کے ساتھ ہمدردی کے لیے پرجوش اپیل کی۔
ٹیکساس میں مقیم ویتنامی راہب پاناکارا ایک لاوارث کتے کے ہمراہ 210 کلومیٹر پیدل چل کر دارالحکومت کولمبو پہنچے ، جہاں صدر انورا کمارا دسانایکے نے ان کا استقبال کیا۔ ہفتے بھر کی پیدل مہم کے دوران شمال وسطی شہر ڈمبولا کے راستے میں لاکھوں لوگوں نے راہب پاناکارا اور ان کے 12 ساتھی راہبوں کو پھول اور تحائف پیش کیے ۔ کولمبو کے آزادی اسکوائر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاناکارا نے کہااگر ہم اپنی اندرونی دنیا کو حکمت سے نہیں سنبھال سکتے ، تو ہم کیسے توقع کریں کہ بیرونی دنیا پرامن رہے گی؟۔ویتنامی راہبوں نے پہلے بھی فروری میں ٹیکساس سے واشنگٹن تک 108 دن میں 3700 کلومیٹر پیدل مہم کے دوران عالمی توجہ حاصل کی تھی، جس میں وہ انتہائی سردی اور برف سے ڈھکے راستوں سے گزرے ۔