یورپی یونین :پہلی بار بلیوں اور کتوں کیلئے قوانین منظور

یورپی یونین :پہلی بار بلیوں  اور کتوں کیلئے قوانین منظور

برسلز(اے ایف پی)یورپی پارلیمنٹ نے منگل کو پہلی مرتبہ بلیوں اور کتوں کیلئے مشترکہ قوانین منظور کیے ، جس میں بدسلوکی اور غیر قانونی پالتو جانوروں کی تجارت پر پابندی شامل ہے ۔

نئے قوانین میں نقصان دہ  افزائش، کان کاٹنے پر پابندی اور جانوروں میں مائیکروچپ لازمی قرار دی گئی ہے ۔ شیلٹرز اور کینلز میں جانوروں کی کم از کم فلاح و بہبود کے معیار بھی متعین کیے گئے ہیں۔ قوانین سے یورپ میں جانوروں کی غیر قانونی تجارت اور حیوانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو قابو پانے میں مدد ملے گی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں