بنگلہ دیش میں پہلے نیوکلیئر پلانٹ میں ایندھن لوڈنگ شروع

بنگلہ دیش میں پہلے نیوکلیئر پلانٹ  میں ایندھن لوڈنگ شروع

ڈھاکہ(اے ایف پی)بنگلہ دیش نے اپنے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں یورینیم ایندھن لوڈ کرنا شروع کر دیا ، 2400میگاواٹ کے پلانٹ کو بڑھتی ہوئی بجلی کی طلب پر دباؤ کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے ۔

حکومت کے مطابق یہ پلانٹ ملک کی بجلی کی ضرورت کا تقریباً 10 فیصد فراہم کر سکتا ہے ۔11 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والے روپور نیوکلیئر پاور پلانٹ میں ابتدائی طور پر تقریباً 300 میگاواٹ پیداوار اگست تک شروع ہونے کی توقع ہے ، جبکہ مکمل پیداوار 2027 کے آخر میں متوقع ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں