اسرائیلی حملہ، لبنانی فوجی اور بھائی شہید
بیروت(اے ایف پی)لبنان کی فوج نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک حملے میں لبنانی فوجی اور اس کا بھائی شہید ہو گئے ۔۔۔
دونوں موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے ۔ فوج نے کہا کہ حملے میں مزید نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر سلواڈ میں چھاپے کے دوران فلسطینی نوجوان عبدالحلیم حماد کو شہید کر دیا ۔