لندن :چاقو حملہ، 2 یہودی شدید زخمی ، مشتبہ شخص گرفتار
لندن(اے ایف پی) شمالی لندن کے علاقے گولڈرز گرین میں دو یہودی مردوں کو چاقو سے زخمی کر دیا گیا، پولیس اور کمیونٹی رضاکاروں نے 45 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔۔
، ملزم نے پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کرنے کی کوشش کی۔ وزیراعظم کیئر سٹارمر اور لندن کے میئر صادق خان نے حملے کی شدید مذمت کی ،میئر لندن نے کہا کہ واقعے کے بعد علاقے کی سکیو رٹی بڑھا دی گئی ہے ۔واضح رہے حالیہ ہفتوں میں لندن میں یہودی مقامات پر آگ لگانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔