امریکا کی نئے نامزد عراقی وزیر اعظم علی الزیدی کو مبارکباد
بغداد(اے ایف پی)بغداد میں امریکی سفارتخانے نے عراق کے نئے نامزد وزیر اعظم علی الزیدی کو مبارکباد دی ہے ۔۔۔
امریکی اہلکاروں نے امید ظاہر کی کہ الزیدی ایک ایسی حکومت قائم کریں گے جو عراقی عوام کی بہتر اور پرامن مستقبل کی توقعات پر پورا اترے ۔ امریکی سفارتخانے نے کہا کہ الزیدی کی قیادت میں عراق میں سیاسی استحکام اور عوامی اعتماد بحال کرنے کی امید ہے ۔ واضح رہے امریکا نے نوری المالکی کی نامزدگی پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بیان عراق میں امریکی اثرورسوخ کی عکاسی کرتا ہے ۔