بھارت:90سالہ خاتون کے ہتک عزت مقدمے کی سماعت 2046تک ملتوی

بھارت:90سالہ خاتون  کے ہتک عزت مقدمے کی  سماعت 2046تک ملتوی

ممبئی(دنیا مانیٹرنگ)ممبئی کی عدالت عالیہ نے 90 سالہ خاتون کو ہدایت کی کہ وہ ہتک عزت کے اپنے مقدمے کی سماعت کیلئے 20سال انتظار کریں۔جسٹس جتیندر جین نے قانونی تنازع کو 'انا کی جنگ’ قرار دیا اور۔۔

کہا کہ یہ کیس عدالتی نظام میں خلل کا باعث بنا ہے ۔ جسٹس جین نے حکم دیا کہ اس کیس کی اگلی سماعت  2046 کے بعد ہی کی جائے ۔ یہ مقدمہ 2017 میں 90 سالہ ترینیبین دیسائی اور ان کی بیٹی دھوانی دیسائی نے کلکلراج بھنسالی اور دیگر کے خلاف دائر کیا تھا۔ترینیبین دیسائی، ایک معروف گجراتی ادیبہ ہیں اور ادب میں نمایاں خدمات کیلئے گجرات اور مہاراشٹر کے سرکاری ایوارڈز بھی حاصل کر چکی ہیں۔جج جین نے کہا کہ یہ مقدمہ ان کیسز میں سے ایک ہے ، جہاں فریقین کے درمیان انا کی جنگ عدالتی نظام کو جام کر دیتی ہے ۔ نتیجتاً عدالت ان مقدمات کو نہیں سن پاتی جنہیں واقعی ترجیح کی ضرورت ہوتی ہے ۔دیسائی خاندان کے وکیل نے کہا کہ ہم یقینی طور پر اس حکم کو چیلنج کریں گے ۔واضح رہے بھارت میں زیر التوا مقدمات کی تعداد ساڑھے 5کروڑسے تجاوز کر گئی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں