سعودی عرب میں حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6غیرملکی گرفتار
ریاض (اے پی پی)سعودی سکیورٹی فورس نے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 6غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ۔۔۔
حکام نے بتایا ہے کہ ایک غیر ملکی رہائشی نے پانچ افراد کو پرمٹ کے بغیر مکہ مکرمہ منتقل کرنے اور وہاں قیام کرنے کی کوشش کی۔ ملزموں کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔ وزارتِ داخلہ نے کہا کہ پرمٹ کے بغیر ممنوعہ مدت میں مکہ مکرمہ داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے یا وزٹ ویزے پرمملکت میں مقیم کسی بھی غیرملکی کو مکہ لے جانے یا ایسے افراد کو رہائش یا ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنا سنگین خلاف ورزی شمار کی جائے گی۔