ایلون مسک کی اوپن اے آئی کیخلاف عدالت میں گواہی
سی ای او نے کمپنی کے خیراتی مقاصد ترک کر کے منافع بخش ادارے میں بدل دیا میں اس منصوبے میں اسکے غیر منافع بخش مقصد کیلئے شامل ہوا تھا :ایلون مسک
اوکلینڈ(اے ایف پی)امریکی ارب پتی ایلون مسک نے منگل کو اوپن اے آئی اور اس کے سی ای او سیم آلٹ مین پر الزام لگایا کہ انہوں نے کمپنی کے خیراتی مقاصد کو ترک کر کے اسے منافع بخش ادارے میں بدل دیا۔ عدالت میں مسک نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی ابتدا میں اس کے غیر منافع بخش مقصد کے لیے شامل ہوئے تھے تاکہ اے آئی کے محفوظ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے ۔ مسک نے مزید بتایا کہ انہوں نے اہم ماہرین اور ٹیکنالوجی فراہم کرنے والی کمپنیوں بشمول این ویڈا اور مائیکرو سافٹ سے رابطے قائم کیے تاکہ اوپن اے آئی کے دیگر بانیوں کے لیے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔