سعودی حکومت نے 15 سال سے کم عمر عازمین حج پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے حج کیلئے عازمین کی حد عمر 15 سال مقرر کرنے کی پابندی عائد کی اور پھریہ فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہی واپس لے لیا گیا۔
نئے احکامات کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو حج کی اجازت دوبارہ دے دی گئی ہے ، جس کے تحت پہلے مسترد ہونے والے ویزے دوبارہ پراسیس کردئیے جائیں گے ۔ڈائریکٹوریٹ جنرل حج پاکستان کی جانب سے جاری مراسلے میں عمر کی نئی حد سے متاثرہ درخواستیں دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔