نیپالی وزیراعظم نے طلبا یونینز پر پابندی پر تنقید مسترد کر دی
کٹھمنڈو(اے ایف پی)نیپال کے نو منتخب وزیرِاعظم بالینڈر شاہ نے سیاسی جماعتوں سے وابستہ تجارتی اور طلبا یونینز پر پابندی کے فیصلے پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اس اقدام سے حقوق متاثر نہیں ہوں گے ۔شاہ کی کابینہ کی سفارش پر صدر رام چندر پاؤڈیل نے ہفتے کوسرکاری ملازمین کی یونینز اور سیاسی جماعتوں سے وابستہ طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کر دی تھی ۔شاہ نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا،یہ اقدام ملک کو پارٹیوں کے کنٹرول سے نکال کر ادارہ جاتی راستے پر لانے کی کوشش ہے ۔طالبعلم رہنما لوکیش کمار کھڈکا نے کہا کہ تمام طلبا یونینز اس فیصلے کی مذمت کرتی ہیں،وزیرِاعظم آمرانہ طرزِ عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں،طلبہ یونینز سڑکوں پر احتجاج جاری رکھیں گی ۔