اسرائیل:غزہ فلوٹیلا کے 2غیر ملکی کارکنوں کی حراست میں 10مئی تک کی توسیع

اسرائیل:غزہ فلوٹیلا کے 2غیر ملکی  کارکنوں کی حراست میں  10مئی تک کی توسیع

تل ابیب(اے ایف پی) اسرائیلی عدالت نے غزہ فلوٹیلا کے 2غیر ملکی کارکنوں کی حراست میں 10مئی تک کی توسیع کر دی ۔

سپین کے سیف ابو کیشیک اور برازیل  کے تھیگو آویلا کو گزشتہ ہفتے تفتیش کیلئے اسرائیل لایا گیا تھا۔ حراست میں توسیع پولیس کو مزید تفتیش کا وقت دینے کیلئے کی گئی، دونوں قیدیوں نے چھ روز سے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے ۔ اسرائیلی فوج نے غزہ فلوٹیلا کو یونانی پانیوں میں روک کر 210 کارکنوں کو یونان بھیج دیا تھا جبکہ سیف ابو کیشیک اور تھیگو آویلا کو اسرائیل منتقل کیا گیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں