ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

 ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں سے محروم

باغبانپورہ میں ایوب ، شفیق آباد میں اظہر ، مصطفی آباد میں ریاض کولوٹاگیا گوالمنڈی،مغلپورہ سے گاڑیاں ، سمن آباد، گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری

لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں نے شہریوں کو لاکھوں روپے ، موبائل فونز، گاڑیوں اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔ باغبانپورہ میں ایوب سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں رضاکار سے 1 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں اظہر سے 1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، مصطفی آباد میں ریاض سے 1 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فون جبکہ داتا دربار کے علاقے میں وحید سے  1 لاکھ روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا چھین لی گئیں۔ چور گوالمنڈی اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد، لٹن روڈ اور گلشن اقبال سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے لے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں