انڈونیشیا :معاشی شرح نمو میں 5اعشاریہ6فیصد اضافہ

انڈونیشیا :معاشی شرح نمو میں  5اعشاریہ6فیصد اضافہ

جکارتہ(اے ایف پی)انڈونیشیا میں 2026 کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیاد پر معاشی شرح نمو 5اعشاریہ6 فیصد رہی ، جو حکومت کی توقع سے زیادہ ہے ۔

قومی شماریات ایجنسی کے مطابق گھریلو اخراجات سب  سے بڑا محرک رہے ۔ صدر پرابوو سبیانٹو کی حکومت 2029 تک 8 فیصد معاشی شرح نمو کا ہدف رکھتی ہے ۔تجزیہ کاروں نے خبردار کیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور بڑے سبسڈی پروگرام کے اثرات طویل مدتی خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں