تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کیساتھ سمندری معاہدہ منسوخ کر دیا
بینکاک(اے ایف پی)تھائی لینڈ نے کمبوڈیا کے ساتھ 25 سال پرانا سمندری معاہدہ ایم او یو44 منسوخ کر دیا، جس میں مشترکہ تیل و گیس کی تلاش کا فریم ورک شامل تھا۔
وزیر اعظم انوتن چارنویراکول نے کہا کہ معاہدہ پچیس سال سے تعطل کا شکار تھا اور نئی بات چیت کی ضرورت ہے ۔ کمبوڈیا نے یکطرفہ منسوخی پر سخت ردعمل ظاہر کیا اور اقوام متحدہ کے قانون کے تحت تنازع حل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تھائی وزیرداخلہ نے کہا کہ سرحدی تنازعات پر بات چیت جاری رہے گی ۔