ٹیکساس :ایلون مسک کا سیمی کنڈکٹر پلانٹ کیلئے 55 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا منصوبہ
واشنگٹن(اے ایف پی)ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے ٹیکساس میں سیمی کنڈکٹر پلانٹ بنانے کے لیے 55 ارب ڈالر سرمایہ کاری کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔ اس منصوبے کا نام "ٹیرافیب"رکھا گیا ہے ۔۔
۔ ابتدائی سرمایہ کاری 55 ارب ڈالر ہوگی جبکہ مکمل منصوبے کی صورت میں کل سرمایہ کاری 119 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے ۔ سپیس ایکس کے اس اقدام سے امریکا میں ہائی ٹیک صنعت کو فروغ ملنے کی توقع ہے ۔