لندن پولیس نے یہودی کمیونٹی کے تحفظ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کر دیا

لندن پولیس نے یہودی کمیونٹی کے  تحفظ کیلئے خصوصی یونٹ قائم کر دیا

لندن(اے ایف پی)لندن پولیس نے بڑھتی ہوئی یہود مخالف نفرت انگیز کارروائیوں کے پیش نظر یہودی کمیونٹی کے تحفظ کیلئے 100 اضافی اہلکاروں پر مشتمل خصوصی یونٹ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔۔

۔پولیس کے مطابق یہ نیا ’’کمیونٹی پروٹیکشن ٹیم‘‘ کاماڈل مقامی پولیسنگ، انسداد دہشت گردی اور خصوصی حفاظتی صلاحیتوں کو یکجا کرے گا تاکہ یہودی آبادی کو زیادہ مو ثر تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔یہ اقدام حالیہ آتشزدگی کے واقعات، حملوں اور نفرت انگیز جرائم میں اضافے کے بعد سامنے آیا ہے ۔پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام دیگر کمیونٹیز کے خلاف نفرت انگیزی سے نمٹنے کی کوششوں کو متاثر نہیں کرے گا۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں