نمیبیا:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ سمیت 4افراد ہلاک

 نمیبیا:چھوٹا طیارہ گر کر تباہ پائلٹ سمیت 4افراد ہلاک

ونڈہوک(اے ایف پی) جنوبی افریقی ملک نمیبیا کے مشہور سیاحتی مقام سوس سولی میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے کے ۔۔

نتیجے میں پائلٹ سمیت4افراد ہلاک ہو گئے ۔ چارٹرڈ کمپنی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں تین جرمن سیاح بھی سوار تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ اتوار سے لاپتہ تھا جبکہ ملبہ پیر کی صبح تلاش کیا گیا۔ کمپنی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں