ترکیہ اور شام کے درمیان اکاکالے بارڈر کراسنگ 12 سال بعد کھل گئی

 ترکیہ اور شام کے درمیان اکاکالے  بارڈر کراسنگ 12 سال بعد کھل گئی

استنبول(اے ایف پی)ترکیہ اور شام کے درمیان اکاکالے بارڈر کراسنگ 12 سال بعد دوبارہ کھل گئی۔شامی حکام کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں معمولات زندگی کی بحالی اور۔۔

 شام کے ہمسایہ ممالک سے تعلقات معمول پر لانے کے عمل کا حصہ ہے ۔ یہ کراسنگ 2014 میں بند کی گئی تھی جب شمالی شام کے علاقے میں مسلح گروہوں نے کنٹرول حاصل کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب یہ کراسنگ شہریوں کیلئے بھی کھول دی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں