نائیجیریا :فوجی کارروائیاں ، مسلح گروہوں کے حملے ،100 افراد ہلاک

 نائیجیریا :فوجی کارروائیاں ، مسلح  گروہوں کے حملے ،100 افراد ہلاک

ابوجا(اے ایف پی)نائیجیریا میں فوجی کارروائیوں اور مسلح گروہوں کے حملوں میں ایک ہی روز تقریباً 100 شہری ہلاک ہو گئے ۔۔

 مقامی ذرائع کے مطابق شمال مغربی ریاست زمفارا میں فضائی حملے کے دوران ایک بازار کو نشانہ بنایا گیا جہاں متعدد افراد مارے گئے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 100 بتائی ہے جبکہ بعض لاشیں ناقابل شناخت ہو گئیں۔ نائیجیریا کی فوج نے شہریوں کی ہلاکتوں کی تردید کرتے ہوئے کارروائیوں کو جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں