متحدہ عرب امارات نے ایران پر خفیہ حملے کئے :امریکی اخبار کا دعویٰ
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ماہ ایران پر خفیہ حملے کئے ، جس سے خلیجی ممالک کی ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں ممکنہ شمولیت سامنے آئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایران کے لوان جزیرے پر قائم آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا گیا، یہ کارروائیاں اس وقت ہوئیں جب ٹرمپ نے پانچ ہفتوں کی فضائی کارروائیوں کے بعد جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے امارات کے ان حملوں اور دیگر خلیجی ممالک کی ممکنہ شرکت کا خفیہ طور پر خیرمقدم کیا۔ اے ایف پی نے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جبکہ وال سٹریٹ جرنل نے بھی حملوں کی درست تاریخ اور وقت واضح نہیں کیا۔ادھر ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے 8 اپریل کو دعویٰ کیا تھا کہ لوان جزیرے پر تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد متحدہ عرب امارات اور کویت پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ۔