برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی سیاسی بقا خطرے میں

 برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر  کی سیاسی بقا خطرے میں

لندن(اے ایف پی)برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کی سیاسی بقا خطرے میں پڑ گئی، انہیں حالیہ انتخابی شکست کے باعث اپنی قیادت برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی کے اندر اختلافات بڑھ رہے ہیں بعض ارکان ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پارٹی کے سو سے زائد ارکان نے ان کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے ۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ صورتحال نے سٹارمر کی سیاسی پوزیشن کو کمزور کر دیا ہے ، آنے والے دن ان کی حکومت کیلئے انتہائی اہم ثابت ہو سکتے ہیں۔ برطانیہ میں بڑھتی مہنگائی اور سیاسی بے یقینی نے بھی حکومت پر دباؤ مزید بڑھا دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں