روس کا دنیا کے سب سے طاقتور میزائل کا تجربہ

روس کا دنیا کے سب سے  طاقتور میزائل کا تجربہ

ماسکو (اے ایف پی) روس نے منگل کے روز ایک نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل ’’سرمت‘‘کا تجربہ کیا ہے ،جو جوہری وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

یہ تجربہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو محدود کرنے والا معاہدہ چند ماہ قبل ختم ہو چکا ہے ۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نئے تجربے کی کامیابی کی رپورٹ ملنے کے بعد کہا کہ یہ دنیا کا سب سے طاقتور میزائل نظام ہے ۔ ان کے مطابق یہ بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ہے ، جو موجودہ مغربی ہتھیاروں سے چار گنا زیادہ طاقتور وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔روسی حکام کے مطابق یہ میزائل تقریباً 35000 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں