افغانستان :نجی ٹی وی چینل کے 2صحافی گرفتار، عالمی تنظیموں کااظہار تشویش
کابل(اے ایف پی)افغان حکام نے کابل میں نجی ٹی وی چینل طلوع نیوز کے دو صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے ، جس پر عالمی میڈیا تنظیموں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار صحافیوں میں عمران دانش اور منصور نیازی شامل ہیں۔ افغان وزارت اطلاعات کے مطابق دونوں افراد کی گرفتاری تفتیش کا حصہ ہے ۔ صحافتی آزادی کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گرفتاری کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، جس سے ملک میں میڈیا پر دباؤ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔