ملائیشیا میں تارکین کی کشتی ڈوب گئی، 14 افراد لاپتا

ملائیشیا میں تارکین کی کشتی  ڈوب گئی، 14 افراد لاپتا

پینانگور(اے ایف پی)ملائیشیا کے مغربی ساحل پر پینانگور جزیرے کے قریب تارکین کی ایک کشتی ڈوبنے سے 14 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ 23 افراد کو بچا لیا گیا۔

 ملائیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر 37 غیر قانونی تارکین سوار تھے جو انڈونیشیا سے روانہ ہوئے تھے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور نگرانی کے طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں