نیویارک :ایپسٹین فائلز کی متنازع نمائش، 35 لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش
نیویارک (اے ایف پی)نیویارک میں ایک ادارے نے متنازع نمائش کا آغاز کیا ہے جس میں امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کیس سے متعلق 35 لاکھ صفحات پر مشتمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں۔
یہ نمائش ٹرمپ اینڈ جیفری ایپسٹین میموریل ریڈنگ روم کے نام سے ٹریبیکا میں قائم کی گئی ہے جہاں ہزاروں فائلیں جلدوں میں محفوظ ہیں۔ منتظمین کے مطابق نمائش کا مقصد عوام کو عدالتی ریکارڈ تک رسائی اور شفافیت سے آگاہ کرنا ہے ۔ بعض حساس معلومات کے باعث عام افراد کو مکمل فائلوں تک رسائی محدود کردی گئی ہے ۔ نمائش 21 مئی تک جاری رہے گی ۔