سپیس ایکس نے امریکی انٹیلی جنس کیلئے سیٹلائٹس مدار میں بھیج دئیے
نیویارک (اے پی پی)سپیس ایکس نے امریکی انٹیلی جنس کے لیے سیٹلائٹس مدار میں بھیج دئیے ۔تا س کے مطابق امریکی نیشنل ریکونیسنس آفس کے لیے جاسوسی سیٹلائٹس لے جانے والا فالکن 9 راکٹ کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔
این آر او ایل172 مشن کے تحت راکٹ کو کیلیفورنیا میں واقع وینڈن برگ اسپیس فورس بیس سے لانچ کیا گیا۔ اسپیس ایکس کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے راکٹ لانچنگ کے اخراجات میں نمایاں کمی آتی ہے ۔واضح رہے امریکی نیشنل ریکونیسنس آفس امریکی جاسوسی سیٹلائٹس کے نظام کی نگرانی کرتا ہے ، تاہم ادارے کی سرگرمیاں انتہائی خفیہ رکھی جاتی ہیں۔