ایران میں مزید 2 افراد کو پھانسی
تہران(اے ایف پی) ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی اور احتجاجی مظاہروں سے متعلق مقدمات میں مزید دو افراد کو پھانسی دے دی۔ ۔۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق 32 سالہ احسان آفرشتہ کو موساد کیلئے حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں سزائے موت دی گئی، جبکہ محمد عباسی کو جنوری میں احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں پھانسی دی گئی۔ انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ احسان آفرشتہ نے جاسوسی کے الزامات کی تردید کی تھی اور ان سے جبری اعتراف کروا یا گیا ۔