جیٹ فیول مہنگا :ایئر انڈیا کا کئی عالمی پروازیں کم یامعطل کرنیکااعلان

جیٹ فیول مہنگا :ایئر انڈیا کا کئی عالمی پروازیں کم یامعطل کرنیکااعلان

ممبئی(اے ایف پی) ایئر انڈیا نے ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اور فضائی حدود پر پابندیوں کے باعث کئی عالمی پروازیں کم یا معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ ۔۔۔

ایئرلائن کے مطابق جون سے اگست تک نئی دہلی، ممبئی اور چنئی سے شکاگو، شنگھائی، مالے اور سنگاپور جانے والی بعض پروازیں بند رہیں گی جبکہ سان فرانسسکو، پیرس، میلان اور سڈنی کیلئے پروازوں کی تعداد بھی کم کی جائے گی۔ ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث جیٹ فیول مہنگا ہونے سے ایئرلائنز کو مالی دباؤ کا سامنا ہے ۔ ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ مشکلات کے باوجود ماہانہ 1200 سے زائد بین الاقوامی پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں