مشرقِ وسطیٰ جنگ، عالمی تیل ذخائر تیزی سے کم ہونے لگے
پیرس(اے ایف پی)عالمی توانائی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کے ذخائرریکارڈ رفتار سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔۔۔
رپورٹ کے مطابق اپریل میں 117 ملین بیرل جبکہ مارچ میں 129 ملین بیرل تیل ذخائر سے نکالا گیا۔ سپلائی میں مسلسل رکاوٹوں کے باعث قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق تیل ذخائر میں تیزی سے کمی عالمی منڈیوں میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے ، آنے والے دنوں میں قیمتوں میں شدید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے ۔