روسی ڈرون حملے ، یوکرین میں 3افراد ہلاک ،12زخمی

روسی ڈرون حملے ، یوکرین میں  3افراد ہلاک ،12زخمی

کیف(اے ایف پی) روس نے بدھ کو یوکرین پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے جن میں کم از کم تین افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ۔۔۔

روسی حملوں کا زیادہ تر رخ مغربی یوکرین کی جانب تھا، جسے ماسکو کی فضائی حکمتِ عملی میں تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے ۔ دارالحکومت کیف میں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے جبکہ شہری میٹرو سٹیشنوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ۔ جنوبی علاقے اوڈیسا سمیت کئی علاقوں میں زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں