امریکا اور اسرائیل ایران کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی تیاری کر رہے : ایرانی رکن پارلیمان کا دعویٰ
تہران(دنیا مانیٹرنگ) ایرانی پارلیمان کے رکن کامران غضنفری نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل ، ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔۔
۔نیوز ایجنسی خبر آن لائن سے گفتگو میں انہوں نے مشرق وسطیٰ میں امریکا کی جانب سے ہتھیاروں اور افواج کی منتقلی کے تسلسل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل ممکنہ طور پر ایران کے جنوبی علاقوں میں کچھ جزیروں پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔غضنفری کے مطابق ہم حالتِ جنگ میں ہیں، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہمارے خلاف دو کارروائیاں کی گئیں اور ان کے بحری جہازوں نے ہمارے بعض مراکز کو نشانہ بنایا۔