ترکیہ اور آرمینیاکا 33سال بعد تجارتی تعلقات بحال کرنیکا اعلان
استنبول(اے ایف پی) ترکیہ اور آرمینیا نے 33 برس بعد باقاعدہ تجارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔۔
ترک وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست تجارت شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ ترکیہ نے 1993 میں آرمینیا کے ساتھ سرحد آذربائیجان کی حمایت میں بند کر دی تھی۔ دونوں ممالک 2021 سے تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ نئی پالیسی کے تحت ترکیہ سے آرمینیا براہِ راست برآمدات ممکن ہوں گی۔