فرانسیسی بندرگاہ پر برطانوی جہاز میں مسافر ہلاک، متعدد کی طبیعت خراب

فرانسیسی بندرگاہ پر برطانوی جہاز میں  مسافر ہلاک، متعدد کی طبیعت خراب

پیرس(اے ایف پی)فرانس کی بندرگاہ بورڈو پر لنگرانداز برطانوی کروز جہاز میں ایک مسافر کی ہلاکت اور متعدد افراد کی طبیعت خراب ہونے کے۔۔

 بعد 1700 سے زائد مسافروں اور عملے کو جہاز تک محدود کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق 90 سالہ مسافر انتقال کرگیا جبکہ50 افراد معدے کی خرابی کا شکار ہوئے ۔ جہاز میں برطانیہ اور آئرلینڈ کے 1233 مسافر جبکہ بھارتی عملے کے 514 افرادموجود ہیں۔ ابتدائی طبی معائنے میں نورو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی تاہم مزید ٹیسٹ جاری ہیں ،فوڈ پوائزننگ کے امکان کو بھی رد نہیں کیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں