بھارتی ریاست منی پور میں 3 پادری قتل،4افراد زخمی

بھارتی ریاست منی پور میں  3 پادری قتل،4افراد زخمی

نئی دہلی(اے ایف پی) بھارتی ریاست منی پور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے تین پادری ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔

 پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق عیسائی کُکی برادری سے تھا ،حملہ آوروں کی شناخت تاحال سامنے نہیں آسکی۔ منی پور میں گزشتہ تین برس سے ہندو میتی اور عیسائی کُکی برادریوں کے درمیان نسلی جھڑپیں جاری ہیں جن میں 250 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔ کُکی تنظیموں نے حملے کا الزام ناگا قبیلے سے منسلک مسلح گروہ پر عائد کیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں