بنگلہ دیش:پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 2ارب80کروڑ ڈالر کا منصوبہ منظور
ڈھاکہ(اے ایف پی) بنگلہ دیش نے پانی کی قلت پر قابو پانے کیلئے 2ارب80کروڑ ڈالر مالیت کے بڑے دریائی منصوبے کی منظوری دے دی۔۔۔
منصوبے کے تحت دریائے پدما پر2کلومیٹر طویل بیراج تعمیر کیا جائے گا جس میں 2اعشاریہ9 ارب مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ حکام کے مطابق اس منصوبے سے ملک کے ایک تہائی حصے میں رہنے والے تقریباً 7 کروڑ افراد مستفید ہوں گے ۔ بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ بھارت کے فراکہ بیراج کے باعث خشک موسم میں پانی کی کمی پیدا ہوتی ہے ۔ منصوبے سے زرعی زمینوں کو آبپاشی، مچھلی کی پیداوار میں اضافہ اور 113 میگاواٹ بجلی کی پیداوار بھی ممکن بنائی جائے گی۔