آسٹریا :گلوکاری مقابلے کا فائنل،اسرائیلی شرکت کیخلاف 5 ممالک کابائیکاٹ
ویانا(اے ایف پی)70ویں یوروویژن سانگ کانٹیسٹ کا گرینڈ فائنل آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں شاندار انداز میں شروع ہوگیا۔
25 ممالک کے فنکار گلوکاری کے مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہزاروں شائقین ویانا کے وینر اسٹیڈ ہالے میں موجود ہیں۔ فن لینڈ کی جوڑی اور آسٹریلوی گلوکارہ ڈیلا گُڈرم سمیت کئی فنکار فیورٹ قرار دئیے جارہے ہیں۔ اسرائیلی شرکت کیخلاف پانچ یورپی ممالک سپین ،نیدرلینڈز،آئرلینڈ،آئس لینڈ اور سلووینیا کے بائیکاٹ اور مظاہروں کے باعث ایونٹ سیاسی رنگ اختیار کرگیا ہے۔