7 اکتوبرحملے ،ماسٹرمائنڈزختم کرنیکاہدف تقریباً مکمل:نیتن یاہو
حماس مکمل گرفت میں ہے ،غزہ کا60فیصدعلاقہ قبضہ کرلیا:اسرائیلی وزیراعظم کمانڈروں کی شہادت سے مزاحمت ختم نہیں ہوگی ،جدوجہد جاری،القسام بریگیڈ
تل ابیب،غزہ (اے ایف پی)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں7 اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو ختم کرنے کا اہم ہدف تقریباً مکمل کر لیا ہے ۔ نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کا 60 فیصد علاقہ کنٹرول کر چکی ہے اور حماس کو مکمل گرفت میں لے لیا ہے ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ شہدا کے خون سے نئے لیڈر ابھریں گے ، فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ادھر القسام بریگیڈ کے کمانڈر عز الدین الحداد ،ان کی بیوی اور بیٹی کو سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ غزہ شہر میں ادا کی گئی،فلسطینی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ،
جنہوں نے قومی پرچم اور حماس کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،یاد رہے جمعہ کو اسرائیلی حملے میں عز الدین الحداد خاندان سمیت شہید ہو گئے تھے ۔جنوبی لبنان میں بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی صدر عباس کے صاحبزادے یاسر عباس فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ جبریل رجوب دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ محمود عباس نے اجلاس سے خطاب میں اصلاحات اور صدارتی و پارلیمانی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔