بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر انعام کا اعلان

بھارتی ریاست آندھرا پردیش  میں تیسرے اور چوتھے بچے  کی پیدائش پر انعام کا اعلان

امراوتی (آن لاین)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں گرتی ہوئی شرح پیدائش پر قابو پانے کیلئے حکومت نے تیسرے اور چوتھے بچے کی پیدائش پر مالی انعام کا اعلان کیا ہے ۔

 وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو کے مطابق تیسرے بچے پر 30 ہزار جبکہ چوتھے بچے پر 40 ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ آبادی کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے شرح پیدائش بڑھانا ضروری ہے ۔ حکام کے مطابق تفصیلی پالیسی ایک ماہ میں جاری کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں