سعودی عرب میں شدید گرمی کی لہر ، عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنیکی ہدایت
مکہ مکرمہ (آن لائن)مکہ مکرمہ میں شدید گرمی کی لہر کے باعث درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، جبکہ جدہ میں بھی درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔۔۔
عرفات اور منا میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ۔مدینہ منورہ میں گرمی 41 ڈگری تک ریکارڈ کی گئی۔ حج حکام نے عازمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، دھوپ سے بچاؤ کے لیے چھتریوں کا استعمال کریں، ماسک پہنیں ، زیادہ سے زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کریں تاکہ ہیٹ سٹروک اور پانی کی کمی سے محفوظ رہ سکیں۔