امریکا:سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ سکیورٹی گارڈ اور 2حملہ آور ہلاک

امریکا:سین ڈیاگو کی مسجد میں فائرنگ   سکیورٹی گارڈ اور 2حملہ آور ہلاک

سان ڈیاگو( نیوز ایجنسیاں)امریکا کے شہر سان ڈیاگو کے سب سے بڑے اسلامک سنٹرمیں فائرنگ کے واقعے میں سکیورٹی گارڈ اور 2حملہ آور ہلاک ہو گئے۔۔

 ،متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ، مشتبہ حملہ آور ایک قریبی گاڑی میں مردہ پائے گئے ۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوان 17 اور 19 سال کے تھے ۔پولیس چیف اسکاٹ وال نے کہا کہ واقعے کو ابتدا میں نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے کیونکہ یہ مسجد کے مقام پر پیش آیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے آ سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں